اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی اور دفاعی معاہدے پر امریکا ناراض ہوگیا، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک بھارت سے معاہدہ کر کے اپنے خلاف جنگ کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔
امریکا نے یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے روس سے تیل لینے والے بھارت پر ٹیرف لگائے، اب یورپ اُسی بھارت سے معاہدے کر رہا ہے، یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیئر لین نے بھارت ای یو معاہدے کو مدر آف آل ڈیلز قرار دیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک سات سال کے عرصے میں موٹر گاڑیوں، اسٹیل اور زراعت کے سوا تمام بھارتی مصنوعات پر ٹیرف صفر کر دیں گے۔ جواب میں بھارت تقریباً تمام یورپی اشیا پر ٹیرف ختم یا انتہائی کم کر دے گا۔
جن سے مہنگی اور عالی شان یورپی گاڑیاں بھارت میں سستی ہوجائیں گی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان پہلے سے ہی جی ایس پی پلس کے تحت یورپ کو برآمدات کرتا ہے۔
لیکن اب بھارت کو بھی یورپی منڈیوں میں جامع رسائی مل جائے گی، جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کو سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ